آج کا دن پاکستان کی فضائی تاریخ میں ایک اہم سنگ ہے ، کیونکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنے آپریشنز کا آغاز کر رہا ہے۔پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کر گئی ،پی آئی اے کی پہلی پرواز (PIA503) کراچی سے گوادر پہنچی ہے، جو ایک اے ٹی آر 42 طیارہ ہے۔اس تاریخی موقع پر مسافروں کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کیا۔ پہلی پرواز کی لینڈنگ کے بعد روایتی واٹرکینن سلامی پیش کی گئی، جس میں ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (آر ای ایف ایس) کے واٹر باؤزرز شامل ہوں گے۔
پاکستان کے جنوبی علاقے گوادر میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل طور پر آپریشنل کر دیا گیا ہے، جو کہ سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری) کا اہم فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایئرپورٹ سالانہ 4 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔نیو گوادر ایئرپورٹ 4,300 ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں جدید ترین کنٹرول سسٹمز کی سہولت موجود ہے۔ ایئرپورٹ کا رن وے 3.6 کلومیٹر طویل ہے، جو بڑے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مکمل طور پر موزوں ہے۔ اس ایئرپورٹ پر ایئر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی آسانی سے لینڈ کر سکتے ہیں۔
گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر پر 246 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ یہ منصوبہ دسمبر 2024 میں مکمل ہوا، جس کے بعد اس پر پروازوں کی باقاعدہ آمد و رفت کا آغاز ہو رہا ہے۔ ایئرپورٹ کی تکمیل سے گوادر کی معیشت اور علاقے کے دیگر حصوں کے درمیان رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
نیو گوادر ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کرنے کے لیے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر خواجہ آصف اور چین کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ ایئرپورٹ پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی جا رہی ہے۔
گوادر کا یہ ایئرپورٹ پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، جو 430 ایکڑ پر قائم کیا گیا ہے۔ اس کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے، جس میں بڑے ہوائی جہازوں کی گنجائش ہے۔ یہ ایئرپورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک اہم اقتصادی اور تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نیو گوادر ایئرپورٹ کی تکمیل سی پیک کے تحت گوادر کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔ یہ ایئرپورٹ نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرے گا، بلکہ پورے علاقے میں معاشی ترقی کے امکانات کو بھی بڑھائے گا۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی پرواز اور اس کی مکمل آپریشنل ہونے سے گوادر اور پورے بلوچستان کے لیے اہم ترقیاتی مواقع پیدا ہوں گے۔ اس منصوبے کی کامیابی نہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ پورے خطے کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہو گی۔
سپریم کورٹ،کیس مقرر نہ کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ برہم،ایڈیشنل رجسٹرار کو بلا لیا
شکارپور،ڈاکوؤں کی فائرنگ،سابق صوبائی وزیر زخمی، دو سیکورٹی گارڈ جاں بحق