مزید دیکھیں

مقبول

5803 سکھ یاتری حسین یادوں کے ساتھ واہگہ بارڈر سےبھارت روانہ

بھارتی سکھ یاتریوں کی حسین یادوں کے ساتھ...

پاکستان کی معاشی ترقی، امید، چیلنجز اور سوالات

پاکستان کی معاشی ترقی، امید، چیلنجز اور سوالات تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفےٰ...

26 نومبر احتجاج کیس ، بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان...

گوادار شپ یارڈ کے بڑے منصوبے کی منظوری، ترقی کے نئے دور کا آغاز

پاکستان کے لیے ایک اہم پیشرفت کے طور پر، گوادار شپ یارڈ کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری دفاع پیداوار اور بلوچستان کے بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس منصوبے کا آغاز بلوچستان حکومت اور وزارت دفاع پیداوار کی مشاورت سے کیا جائے گا، تاکہ مقامی عوام اور نمائندگان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر عمل درآمد کیا جا سکے۔کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ یہ کمیٹی بلوچستان حکومت، وزارت دفاع اور وفاقی حکومت کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرے گی تاکہ گوادار شپ یارڈ کے لیے 750 ایکڑ اراضی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کمیٹی اس اراضی کی فراہمی کے لیے فنڈز بھی فراہم کرے گی، کیونکہ اس اراضی کی مختصگی اس منصوبے کی فزیبلٹی کے لیے ضروری ہے، بغیر فزیبلٹی کے یہ منصوبہ کامیابی سے تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔

اس اجلاس میں سینیٹرز رانا محمود الحسن، دوست علی جیسر، عون عباس، عبدالشکور خان اور جان محمد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

واشنگٹن حادثہ،ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور میں عملہ کی کمی،ہیلی کاپٹر روٹ سے ہٹا،تحقیقات جاری

پیکاایکٹ، کیا آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش ہے؟تجزیہ:شہزاد قریشی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan