گوادر شہر اور ملحقہ علاقوں میں پچھلے 14 گھنٹوں سے بارش جاری ہے۔بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے زیرآب آگئے جس سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، شہر میں پرانی آبادی سمیت مختلف علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئے۔بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے، موسلادھار بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور بارش کی مزید پیشگوئی بھی کی جا رہی ہے۔ بارش کے باعث گھروں اور بازاروں میں پانی چلا گیا، سینٹر کہدہ بابر نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہے کہ گوادر کو فوری طور پر آفٹ زدہ قرار دیا جائے اور فوری طور پر اس علاقے کے لوگوں کو فوری مدد فراہم کیا جائے ، انکے مطابق پورا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، لوگوں کی بہت ساری کشتیاں طوفان کی وجہ سے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ٹوٹ گئی ہےجسکی وجہ سے لوگوں کو روزگار سے محروم ہونے کا بھی خدشہ ہے،








