گوجرانوالہ باغی ٹی وی س (محمد رمضان نوشاہی نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس ٹیم ٹھڈا بھٹیاں اور پٹرولنگ ٹیم پنڈی بھٹیاں ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی کارروائی بدنام زمانہ دو کس منشیات سمگلر گرفتار۔
ریجنل پٹرولنگ آفیسر کے مطابق منشیات سمگلروں سے 70کلو500 گرام چرس اور 06کلو 250 گرام افیون بھی برآمد ۔
ریجنل پٹرولنگ آفیسر عرفان الحق سلہریا نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ٹیموں ٹھڈا بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں نے بر وقت کارروائی کر کے منشیات سمگلروں کوگرفتارکرلیا۔ ملزمان کی شناخت وحید اور عقیل سکنہ ٹیکسلا کے ناموں سے ہوئی۔
منشیات سمگلرز نے کار کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپائی ہوئی تھی۔ ملزمان حافظ آباد اور اس کے گردونواح میں منشیات سپلائی کرتے