برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹارینا میں گرم ہوا کا ایک غبارہ پرواز کے دوران آگ لگنے کے بعد زمین پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

حادثہ ہفتے کی صبح پریا گراندے نامی شہر میں پیش آیا، جہاں غبارے کو دورانِ پرواز اچانک آگ لگ گئی۔ ریاستی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق غبارے میں مجموعی طور پر 21 افراد سوار تھے، جن میں سے 8 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جب کہ دیگر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں، اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔برازیل میں گرم ہوا کے غبارے سیاحت اور تفریح کے مقبول ذرائع میں سے ایک ہیں، تاہم اس حادثے نے سیکیورٹی اقدامات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

نیب کی بڑی کارروائی:،ملک ریاض کے بیٹے اور بحریہ ٹاؤن کی 457 جائیدادیں منجمد

عالمی ردعمل بڑھنے لگا،اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکا و یورپ میں احتجاجی مظاہرے

پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، سپلائی میں کوئی مسئلہ نہیں

غزہ پر اسرائیلی بمباری: امریکی سینیٹرز نے نیتن یاہو کو انسانیت سوز اقدامات کا ذمہ دار قرار دے دیا

Shares: