مزید دیکھیں

مقبول

آذر بائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا...

باغبانپورہ قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

لاہور:باغبانپورہ کے قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے...

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے،شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے...

فلسطین اور امت مسلمہ کی بے حسی .تحریر: ارم ثناء

ایک امت، جسد واحد جس کو ایک جسم کی...

طیارے میں آتشزدگی،ایئرلائن نے پاور بینکس لانے سے روک دیا

جنوبی کوریا کی کم قیمت ایئر لائن ایئر بسن...

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کی ہلاکت کا معاملہ مشکوک، شوہر گرفتار

کراچی کے علاقے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی دوپہر فقیرا گوٹھ پریشان چوک پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ابتدائی طور پہ شوہر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کو کہیں جاتے ہوئے ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں ملزمان نے فائرنگ کی اور حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئی تاہم پولیس نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور تو شک سامنے آیا کہ واقعے کے محرکات مختلف ہو سکتے ہیں۔پولیس نے واردات کا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا اور اس حوالے سے تفتیش جاری رکھی۔

ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران مزید شواہد جمع کیے گئے جس سے واضح ہوا کہ معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں تھا جبکہ مقتولہ کے شوہر کی جانب سے جو جائے وقوعہ بتایا گیا وہ درست نہیں اور ہلاکت کا مقام کہیں اور ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں شوہر کے کردار کو مشکوک جانتے ہوئے اسے تحویل میں لے لیا گیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کی ہلاکت گھر میں ہی ہوئی تھی جس کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جبکہ ہلاکت میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہلاکت میں استعمال ہوا اسلحہ اور پولیس تحویل میں لیے گئے شوہر کو مزید کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش ضلع شرقی کے حوالے کیا گیا۔پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں مزید شواہد اکٹھا کرکے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

فلسطین اور امت مسلمہ کی بے حسی .تحریر: ارم ثناء