حب ، کاٹن فیکٹری میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حب میں کاٹن فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ حب میں کاٹن فیکٹری میں گیس پائپ لائن پر کام کے دوران دھماکہ ہوا ہے واقعہ حب کے علاقے نذرورنگی میں پیش آیا،اطلاع پر ایدھی کے رضاکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں گیس پائپ لائن کی مرمت کی جارہی تھی کہ دھماکہ ہوا اورآگ لگی
زخمی مزدوروں کو ایدھی ایمبولینس پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال کےبرنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالہ سے مزید تحقیقات جاری ہیں
دھماکے میں ہونے والے زخمی افراد میں حاصل ولد میر بادشاہ، تنویر ولد مشتاق، ساجد علی ولد حطب علی، ناصر ولد علی خان، محسن ولد حیات، محمد اعظم ولد غلام یاسین، ذوالفقار ولد بلال، صداقت ولد عثمان شامل ہیں جبکہ تین زخمیوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے