پاکستان میں اس وقت آڈیو وڈیوز لیک کرنے کا ایک رواج بن چکا ہے اور اب تو وہ ہیکرجس نے پہلے آڈیوزلیک کی تھیں اس کی ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کےپاس بہت سا ڈیٹا ہے پتہ نہیں کس کس کی آڈیوز اور ویڈیوز اس کےپاس ہیں، ایک سوال کے جواب میں معروف اینکرمبشرلقمان کا کہنا تھاکہ پہلے منظرعام پر آنے والی آڈیوز کے بارے میں عمران خان توتسلیم کرچکے ہیں کہ ان میں کچھ نہ کچھ سچائی ضرور ہے لیکن اب کی بار کیا سامنےآتا ہے یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ لگے گا،
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تو پہلے کہہ چکے ہیں کہ ان کی وڈیوز لیک کی جانے والی ہیں، ابھی تو ان کو نااہل کیا جانے والا ہے اور پھر پارٹی بین ہونے جارہی ہے، خود عمرانخان ایسی باتیں کرتے رہےہیں ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ہیکر کےپاس بہت زیادہ ڈیٹا ہے یہ کہاں سےآیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف نے ایک کمیٹی بناکراس ساری صورت حال کا پتہ لگانے کا کہا تھا لیکن ابھی تک تو کچھ سامنے نہیں آیا ، پتہ نہیں کتنا ڈیٹا ہے وہ ٹیرا بائیٹ کی صورت میںہے
ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سی پیک کو روک دیا، معیشت کو ڈبو دیا ، اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا گیا اور ایسے ہی بہت سے ملک دشمن فیصلے کیے لیکن عمران خان کہتے دوسروں کو ہیں ، یہ خود ذمہ دار ہیں اس تباہی کے
پنجاب اسمبلی کے تحلیل ہونے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز تو اسمبلی نہیں ٹوٹ سکتی ،عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد تین دن تک بھی اجلاس بلایا جاسکتا ہے اور سات دن بھی درکار ہوتے ہیں تو اس لیے ابھی اسمبلی ٹوٹتی نظر نہیں آرہی ، پی ٹی آئی والے بھی اسمبلی نہیں چھوڑنا چاہتے
گورنرپنجاب کی تبدیلی کی حوالےسے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کس حیثیت سے وہ ہٹانے کے لیے صدر کو خط لکھ سکتے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی استعفیٰ دے کر ن لیگ کے امیدوار ہوسکتے ہیں، عمران خان کو اسلام آباد کی ایک عدالت کی طرف سے سمن جاری ہونے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس معزز خاتون جج کو دھمکی دی تھی اور معافی مشروط مانگی تھی تو اس لیے عدالت کچھ بھی کرسکتی ہے
اعظم سواتی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے جس طرح گھنونا کام کیا اس کے جرم میں سات سال کی قید کی سزا مل سکتی ہے اور شہبازگل کو بھی سزا ہوسکتی ہے ، کیونکہ شہبازگل جیل سے باہرآکر بھی باز نہیں آئے
اسمبلی توڑنے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اسمبلی تڑوانا چاہتے ہیںتاکہ عمران خان اپنے کیسز میں ریلیف لینا چاہتے ہیں، کامل علی آغا کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامل علی آغا نے چوہدری شجاعت حسین کےخلاف بہت باتیں کی تھیں، طارق بشیر چیمہ بھی اس کا خدشہ ظاہر کرچکے تھے، چوہدری شجاعت لیڈر ہیں اور الیکشن کمیشن سے لین دین ان کا ہے چوہدری پرویز الٰہی کا نہیں،انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کسی کے ساتھ نہیں ،