پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی پاکستان کے علاقائی ثقافتی لباس میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں بلوچستان کا ثقافتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
مذکورہ تصویر میں حدیقہ کیانی مُسکرا رہی ہیں اور بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔
حدیقہ کیانی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے علاقائی لباس کی خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
گلوکارہ نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’بلوچستان‘ اور ’بلوچستان ڈریس‘ اور دل والے ایمو جی کا بھی استعمال کیا۔
اس سے قبل حدیقہ کیانی نے اپنے کالج کے دنوں کی بھی ایک یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی تصویر میں حدیقہ کیانی مغربی لباس یعنی جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں۔
حدیقہ کیانی نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ یہ اُن کے کالج کے دنوں کی تصویر ہے اور انہی دنوں اُن کا پہلا البم ’راز‘ بھی ریلیز ہوا تھا۔