مزید دیکھیں

مقبول

غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر حماس کا سخت ردعمل

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس...

ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے...

ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد کردی۔

باغی ٹی وی : پیمرا کی جانب سے کی ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے ڈرامے کے مواد سے متعلق ناظرین کی جانب سے پیمرا کمپلینٹس سیل اور پیمرا سوشل میڈیا پر بہت شدید ردعمل آ رہا ہےاس ڈرامہ سیریل کی کہانی معاشرتی اقدارسے بالکل مسابقت نہیں رکھتی جس کےبعد ڈرامےپرپابندی لگائی گئی ہےغیرمعیاری مواد ،نامناسب کہانی اورعوامی ردعمل کو ڈرامے ’حادثہ‘ پر پیمرا ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت فوری پابندی عائد کرتے ہوئے مذکورہ معاملہ ادارے کی کمیٹی کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوادیا گیا۔
https://twitter.com/reportpemra/status/1696903539102990786?s=20
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کونسل آف کمپلینٹس پیمرا کے قوائد و ضوابط کے تحت ڈرامے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی تاہم تب تک ڈرامے کو نشر کرنے پر پابندی رہے گی۔’حادثہ‘ کی کہانی پاکستانی معاشرے سے مطابقت نہیں رکھتی، اس لیے اس کے نشر ہونے پر فوری پابندی عائد کی گئی۔

واضح رپے کہ ڈرامہ سیریل’حادثہ‘ پر الزام ہے کہ اس کی کہانی 2020 میں لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کے واقعے پر مبنی ہے جبکہ پروڈیوسر کی جانب سے اس بیان کو مسترد کیا ہے حادثہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حدیقہ کیانی کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔