حادثات سے بچاؤ میں مدد دینے والاچشمہ تیارکرنیوالی پاکستانی طالبہ ناسا کی دعوت پر امریکا روانہ

ڈرائیورز اگر گاڑی چلاتے وقت سو جائیں تو یہ چشمہ اس کی نشاندہی کرے گا
0
41
Glasses

سانگھڑ: پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ نے ایسا چشمہ بنایا ہے جو ڈرائیوروں کو سونے پر انتباہ جاری کرے گا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ کارنامہ 13 سالہ طالبہ بسمہ سولنگی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے بسمہ سولنگی اور ان کی ٹیم نے مل کر ڈرائیورز کی حفاظت کے پیش نظر ایک چشمہ بنایا ہے، ڈرائیورز اگر گاڑی چلاتے وقت سو جائیں تو یہ چشمہ اس کی نشاندہی کرے گا۔

سندھ میٹرز کو دستیاب معلومات کے مطابق بسمہ سولنگی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’نیشنل ایروناٹکس ایںڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن‘ (ناسا) کے تعاون سے ایک منصوبے کے تحت چشمہ تیار کیا۔

بسمہ سولنگی اور ان کے ساتھیوں نے اپنے پروجیکٹ کو ’اینٹی سلیپ گلاسز فار ڈرائیورز‘ کا نام دیا ہے اور انہوں نے اس منفرد چشمے کو بنانے کے لیے بہت محنت کی اور یہ کہ ان کا منصوبہ متعدد بار ناسا کی جانب سے مسترد بھی ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیورز کی حفاظت کے لیے بنائے گئے مفید چشمے سے متعلق بسمہ کی اس کاوش سےمتاثر ہو کر انھیں امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے ناسا کی دعوت پر بسمہ سولنگی اور دیگر طالبات کراچی ایئر پورٹ سے امریکا کے لیے روانہ ہو گئیں-

ناسا کی پرسرویرینس نامی روورنےمریخ پرنامیاتی مرکب دریافت کرلیا

13 سالہ بسمہ سولنگی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے گاؤں فدا حسین ڈیرو سے ہے، بسمہ کو شاندار کارنامہ انجام دینے پر ناسا کی جانب سے امریکا مدعو کیا گیا ہے۔

بسمہ کے مطابق ان کا مذکورہ پروجیکٹ متعدد بار مسترد ہوا لیکن بعد ازاں انہیں ناسا میں اپنے منصوبے کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی انہوں نے بتایا کہ ان کا تیار کردہ چشمہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ناسا کے ماہرین کی جانب سے اس کا جائزہ لیے جانے کے بعد اسے مزید بہتر بناکر عام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply