پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے 2 بیٹوں کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں ہے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ میرا بیٹا، شوہر اور بہو ہمارے ساتھ تھے جو لوگ میرے بیٹے شیر شاہ کو لے گئے وہی لوگ شاہ ریز کو بھی لے گئے تھے،یہ چاہتے ہیں کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام عوام تک نہ پہنچائیں لیکن ہم نے بہت پہلے ہی طے کرلیا تھا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،ہم نے اپنے والدین سے پاکستان بننے کے وقت کی قربانیوں کے قصے سنے تھے، آج ہمیں بھی موقع ملا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں حصہ ڈالیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ کل وہ خاندان جو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر خوشی منا رہے تھے، ان کو گرفتار کرلیا گیا، حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہم پر اور ان کے خاندان پر جتنا بھی دباؤ ڈال لیا جائے ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں،ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں ہے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری

واضح رہے کہ علیمہ خان کے 2 بیٹوں شاہ ریز خان اور شیر شاہ خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ ریز عظیم کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت میں پولیس نے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم جج منظر علی گل نے 8 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

معرکہ حق میں پاکستان نے سچ کی طاقت سے مکار دشمن کو شکست دی ،عطا تارڑ

Shares: