اسلام آباد :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی احتجاج کی کال سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ 15 اکتوبر کو احتجاج ابھی طے نہیں ہوا ہے۔
باغی ٹی وی :پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے کہا کہ جو مہمان ہیں، پاکستان کے مہمان ہیں، ہم کسی طور نہیں چاہتے کہ احتجاج ہو لیکن ہمیں مجبور نہ کریں ہمارے خلاف کریک ڈاؤن روکا جائے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں امن چاہتے ہیں-
جبکہ مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی احتجاج کی کال بلیک میلنگ کی کوشش ہے اپوزیشن دیکھتی ہے کہ کس موقع پر ان کی آواز سنی جائے گی۔
تمام تر حکمت علی تیار ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے پنجاب میں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہدایت دی گئی کہ نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں 15 اکتوبر کو ڈی چوک کے احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایک طویل عرصے ایک اہم انٹرنیشنل اجلاس ہو رہا ہے جس میں ایک درجن سے زیادہ ممالک کے صدور اور وزرا اعظم شریک ہو رہے ہیں اس کے علاوہ تقریبا 900 وفود اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں تقریبا 200 انٹرنیشنل میڈیا ارکان بشمول بھارتی میڈیا موجود ہونگے۔