بلے باز محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر کا بڑا اعلان کر دیا
بلے باز محمد حفیظ اپنے نے کیرئیر کا بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی :بلے باز محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرديا ۔ کہتے ہیں قومي ٹيم ميں سلیکشن پر حیرانی نہیں ہے سترہ سال بطور بیٹسمین کھیلا ہوں اب با عزت طریقے سے جانا چاہتا ہوں ۔ لاہور ميں قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کيمپ کے آغاز کے موقع پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے
سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ قومي ٹیم میں واپسی میرے لئے سر پرائز نہیں ہے ۔ میں ٹیم کو مس کررہاتھا واپسی پر خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
بنگلہ ديش کے خلاف سيريز ميں باولنگ کو مس کروں گا کيونکہ اس کا فائيدہ ٹيم کو ہوتا ہے ۔ ليکن ايک بار پھر باولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے تیار ہوں ۔
میں پاکستان کے لئے بطور بلے باز کھیلا ہوں ۔ میرا پلان ہے کہ فٹنس اور فارم کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلوں اور بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجاوں ۔ میں کبھی اپنے آپ سے مایوس نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ پر امید رہتا ہوں اور مثبت انداز ميں سوچتا ہوں ۔ اور اسي مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم میں آیا ہوں ۔ میری کوشش ہوگی کہ ميرے اوپرجو اعتماد کیا گیا ہے اس پرپورا اتروں ۔ اور
قومی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کروں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کواپنے تجربے سے بتاوں گا کہ کس طرح حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ کپتان بابر اعظم کو بھي ميرا بھرپور تعاون حاصل ہوگا اور ان کو ميرے مشورے کي ضرورت ہوي تو مشورہ بھي دونگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنےکو بے تاب ہوں ۔ اب زیادہ سے زيادہ شائقین کرکٹ کو میدان میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے ۔