مزید دیکھیں

مقبول

میو ہسپتال کا دورہ، وزیراعلیٰ نے ایم ایس کو ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی میو ہسپتال آمد،...

داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

مانسہرہ: داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی...

حافظ عبدالرحمان مکی کی وفات،سیاسی ،سماجی و کشمیری رہنماؤں کی تعزیت

ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی و کشمیری جماعتوں کے رہنماؤں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر عبدالرحمن مکی تحریک پاکستان کے عظیم روح رواں پروفیسر عبداللہ بہاولپوری کے عظیم بیٹے تھے، انکی امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کیلئے علمی و فکری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وطن عزیز پاکستان میں مذہبی فرقہ واریت کے خلاف اور فتنہ خوارج کے رد میں ان کی کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا،، وہ کشمیری اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی توانا آواز تھے ان کے وصال سے جو علمی و فکری خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا .

ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعودسندھو ، ہدیۃ الہادی کے چیئرمین پیر سید ہارون گیلانی، قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ قانون کے سربراہ ڈاکٹر عزیز الرحمان، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما رانا نصر اللہ ، مسلم لیگ ن اوورسیز کے رہنما حافظ امیر علی اعوان، اے این پی کے رہنما امیر بہادر خان، مولانا ھود، مولانا امیر حمزہ، مفتی محمد یوسف طیبی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما قاری محمد یعقوب شیخ، محمد سرور چوہدری، فیصل ندیم، چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،شیخ فیاض احمد، چوہدری حمید الحسن، محمد احسن تارڑ ودیگر نے پروفیسر عبدالرحمن مکی کے انتقال پر ان کے بھانجے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ محمد طلحہ سعید سے ملاقات میں تعزیتی کلمات بیان کرتے ہوئے کہے،

مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید کے کے گھر جوہر ٹاؤن میں ملاقات کیلئے سارا دن وفود کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، تعزیتی پیغام میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر عبدالرحمن مکی نہایت بہترین درجے کے متقی اور پرہیزگار انسان تھے، وہ ہمارے مربی اور اتحاد امت کے داعی تھے، ان میں پاکستانیت اور امت مسلمہ کا درد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا، پروفیسر عبدالرحمن مکی مرحوم نے مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اور اتحاد امت و فرقہ واریت کے خلاف جو عظیم کوششیں کی ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کوششوں کو قبول فرمائے اور پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین

ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی کی وفات پر تعزیت کیلئے مختلف جماعتوں کےوفود کی آمد کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رہا، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم،چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی، چیئرمین تحریک دعوت توحید میاں جمیل،کنونیئر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی،سربراہ اہل سنت والجماعت علامہ احمد لدھیانوی ، سید صلاح الدین ، کشمیری صحافی وکالم نگار عبدالرافع رسول ،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نصیر احمد نئیر،ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا عمر، عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل، انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد حنیف سمیت مختلف مذہبی ،سیاسی،وسماجی شخصیات نے جوہر ٹاؤن میں ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی کی وفات پر ان کے بیٹے عبدالمنعم اور بھانجے پروفیسر حافظ طلحہ سعید نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ،

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم،مولانا طاہر اشرفی،میاں جمیل ،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی سمیت دیگر رہنمائوں کا اس موقع پر تعزیتی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمانہ طالب علمی سے عبدالرحمن مکی ایک پختہ عقیدے کے مضبوط لیڈر تھے،جری ، بہادر اور حق بات کہنے سے کبھی عار نہیں کھاتے تھے، موت سب کو آنی ہے لیکن ان کی موت قابل فخر ہے کہ ساری زندگی اللہ کی راہ میں کھڑے رہے، ان کا اس دنیا سے جانا پوری دنیا کے تحریکی مسلمانوں کا نقصان ہے،پروفیسر عبدالرحمن مکی کی وفات ایک مشترکہ سانحہ ہے،یہ دکھ صرف انکی جماعت کا نہیں بلکہ یہ مشترکہ دکھ ہے۔

کشمیری حریت رہنمائوں کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج سایہ شفقت سے محروم ہوگئے ہیں، سید علی گیلانی کے بعد آج ہم خود کو یتیم محسوس کر رہے ہیں، پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی ہمارے رہنما اور ہم کشمیریوں کی توانا آواز تھےانکی زندگی بھی قابل رشک تھی اور ان کی موت بھی قابل رشک ہے،اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائےآمین

ننکانہ : ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مکی کی وفات، امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے،ثاقب مجید

پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کی نماز جنازہ ادا،ہزاروں افراد کی شرکت

حافظ محمد سعید کے برادر نسبتی پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی چل بسے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan