سرگودھا: قرآن پاک میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے -حافظ محفوظ الرحمن

بدقسمتی سے ہم نے قرآن پاک کو چھوڑ کر مصنوعی سہاروں کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رکھا ہے

سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) قرآن پاک میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے بدقسمتی سے ہم نے قرآن پاک کو چھوڑ کر مصنوعی سہاروں کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگ روز بروز معاشی اور ذہنی مسائل کا شکار ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار سرگودھا کے معروف عالم دین اور گدی نشین حافظ پیر محفوظ الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا

انہوں نے کہا کہ لوگ ادھر ادھر بھٹکنے کی بجائے قرآن پاک کی تعلیم کو اپنا شعار بنائیں اور اس سے راہنمائی حاصل کریں حافظ پیر محفوظ الرحمن نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی میں لوگوں کی بھلائی کیلئے جو کچھ کرسکتا ہوں کروں

Leave a reply