حافظ محمد سعید کے خلاف کیس، سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے کیا ہدایت کر دی؟
حافظ محمد سعید کے خلاف کیس، سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے کیا ہدایت کر دی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کیس کی سماعت کل جمعہ 17 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی ہے،
جمعرات کے دن بھی حافظ محمد سعید کے وکلاء اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو کی طرف سے دلائل دیے گئے تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حتمی بحث جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی،
قبل ازیں پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحیی مجاہد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج محمد اقبال کے روبرو بھی کیس کی سماعت ہوئی، مذکورہ کیس کی سماعت 23 جنوری تک کے لئے ملتوی کی گئی ہے، حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،
واضح رہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمات کے سلسلہ میں عدالت میں پیش کئے گئے گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے اور اب حتمی بحث جاری ہے
حافظ محمد سعید و دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو مساجد اور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے