قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو کی رپورٹ ) ہم نظام مصطفی کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حافظ منیب ڈوگر
تفصیل کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے نامزد حلقہ NA-131 کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر اورPP-177 کے امیدوار شیر محمد رضوی نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہارکیا

ان کے علاوہ حضرت علامہ قاری فیض احمد صاحب، حضرت علامہ انتظار صاحب، حاجی آصف محمود صاحب، چوہدری احمد رضا قصوری صاحب، علی شیر سندھو اور اہل علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں اور اپنا حق لینا جانتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ امن کے ساتھ ہمیں اپنا حق ملے گا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس نظام مصطفی کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اورہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں اور ہمارے مذہب میں سود کو اللہ سے جنگ قرار دیا گیا ہے اور نعوذبااللہ ہم اس قابل نہیں ہیں ہم صرف نظام مصطفی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

Shares: