حافظ نعیم کا گیارہویں جماعت کے نتائج منسوخ کرنے کا مطالبہ

مافیا پرائیویٹ بورڈ کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔
0
101
naeem

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے گیارہویں جماعت کے نتائج منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا-

باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ میں انٹر کے امتحانات سے بات شروع کرتا ہوں، اس حوالے سے جو کمیٹی بنائی گئی تھی، اس کی فائنڈنگ ٹھیک تھیں، لیکن صرف ایک آدمی کو معطل کیا لیکن سب کی نشاندہی ہونی چاہیے تھی محنت کرنے والے طلباکے رزلٹ خراب کیے گئے، ہزاروں طلبا و طالبات کا حق مارا گیا ہے، طلبا کو گریس مارکس دینا ناانصافی ہے، ایک مافیا پرائیویٹ بورڈ کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہیں-

حافظ نعیم نے کراچی بورڈ کے گیارہویں جماعت کے نتائج منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا کہا کہ طلبا کو بارہویں جماعت میں بٹھایا جائے انہوں نے مسئلے کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ بارہویں کے نتائج کی بنیاد پر گیارہویں جماعت کے نمبر دئیے جائیں، جو بھی اس میں ملوث ہو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

کراچی میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارش کا امکان

مئیر کراچی سے متعلق حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ میئر کراچی پبلک پرائیویٹ کی بات کرتے ہیں، پسندیدہ لوگوں کوٹھیکے دینا چاہتے ہیں، کونسل کے اجلاس میں ایسی قرار دادیں بھی پیش کی جارہی ہیں، مافیا پرائیویٹ بورڈ کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں کی پریس کانفرنس میں بھی حافظ نعیم کا کہنا تھا سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب ایک جیسا ہے، جب نصاب ایک ہے تو امتحان الگ الگ کیوں لیا جا رہا ہے پورے سندھ کے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں کراچی کے امتحانی پیپرز مشکل بنائے گئے، ان کے ذہن میں ہے کہ کراچی کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

انتخابات 2024 میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست …

Leave a reply