سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی ہو کر بھی دھڑلے سے جھوٹ بولتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کے مرکزی کردار ملک بھرمیں مقامی حکومتوں کی بات نہیں کرتے، حافظ نعیم ایک ہی ملک میں دو نظاموں کی بات کرتے ہیں، حافظ نعیم نےمقامی حکومت اورصوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے، الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کراکے اقتدار کی رسی تھامی ہوئی ہے، حافظ نعیم دنیا کو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن سندھ کے عوام کونہیں۔

سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ حافظ نعیم نےناظم آباد کی عوام کا حق دبا رکھا ہے، نہ چیئرمین شپ سے مستعفی ہوئے نہ ہی صوبائی اسمبلی سیٹ سے باقاعدہ استعفیٰ دیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی کے پاس مکمل پانچ ٹاؤن ہیں،انہوں نے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں حاف نعیم نے کہا تھا کہ ہم نےجیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کوواپس کردی، پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، ڈاکہ ڈال کر جعلی طریقے سے میئر کراچی مسلط کیا گیا، میئرکراچی کےانتخاباتی الیکشن کے وقت پی ٹی آئی کے 32 لوگ نہیں آئے تھے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے شکوہ کیا کہ عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی نشستیں نہیں دی گئیں، انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتےہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تو مجھے کوئی توقع نہیں، ہر دونمبری سے اقتدارمیں رہنے والوں کوکامیاب سیاست دان کہا جاتا ہےاس الیکشن میں آپ نے دیکھا کیسے ایک پارٹی کو جتوایا گیا، ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا کراچی میں مئیر کی سیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، بلدیاتی الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔

Shares: