حافظ سعد رضوی کی گرفتاری،تیسرے روز بھی احتجاج جاری
حافظ سعد رضوی کی گرفتاری،تیسرے روز بھی احتجاج جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج جاری ہے تا ہم پولیس نے رات کو کاروائی کرتے ہوئے کئی علاقے کلیئر کروا دیئے ہیں
پولیس کی کاروائی کے بعد سڑکیں کھول دی گئی ہیں، ٹریفک کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے، تحریک لبیک کے مرکزی مرکز یتیم خانہ چوک کے باہر احتجاج جاری ہے اور کارکنان حافظ سعد رضوی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں تا ہم دیگر علاقوں میں پولیس نے آپریشن کیا جس کے بعد تمام راستے کھول دیئے گئے،قصور میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف پولیس نے آپریشن کیا،فیروز پور روڈ مین بائی پاس آپریشن کے بعد کھول دیا گیا ملاں والا بائی پاس پتوکی میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی ڈی ایس پی ،متعدد ایس ایچ اوز سمیت درجنوں ملازمین زخمی ہو گئے،پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر کے درجنوں مظاہرین گرفتارکر لئے گئے
راولپنڈی لیاقت باغ میں پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا،مظاہرین سے لیاقت باغ کو خالی کروادیا گیا، ٹریفک بحال کروا دی گئی مظاہرین نے لیاقت باغ میں توڑ پھوڑ کی ،جنگلے توڑ دیئے اور بینچز کو آگ لگا دی گئی ہے، پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جس کے بعد علاقے کو کلیئر کروا لیا گیا ہے
پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی حافظ سعد رضوی کی رہائی کے لئے احتجاج جاری ہے تا ہم پولیس نے تمام علاقوں میں بند سڑکیں کھلوا دی ہیں ،پولیس نے پنجاب کے تمام شہروں میں آپریشن رات گئے کیا گیا، دوسری جانب تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے
دوسری جانب مشتعل مظاہرین نے تشدد کرکے اب تک پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید جبکہ افسران سمیت 97 کو زخمی کیا ہے،احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار اور افسران لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹس کے مطابق میو ہسپتال میں زیر علاج کانسٹیبل علی عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند
سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل
لاہور میں دوران احتجاج چالیس پولیس اہلکار زخمی، فہرست جاری
مذہبی جماعت کا احتجاج، شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہو گیا