حافظ سعید کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کا تعلق عالمی سطح پر کچھ منفی واقعات سے جوڑا گیا ہے حقیقت میں ان کا ان الزامات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جدوجہد آزادی کشمیر میں حافظ سعید کردار ادا کرتے رہے۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے آج حافظ محمد سعید کو لاہور سے گرفتار کیا ہے.حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کےمقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیا تھا، عدالت نے دو ہفتوں کے لئے سماعت ملتوی کی تھی.

حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی

Comments are closed.