حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) نواحی علاقے چٹھہ داد میں تیز رفتار ڈمپر نے سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہوگیا۔
مرنے والے کی شناخت 45 سالہ خالد کے نام سے ہوئی ہے، جو چٹھہ داد کا ہی رہائشی تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔