مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد،سکھیکی منڈی،ایک شخص کو گندم کے کھیت میں گلا دبا کر قتل کردیا گیا

حافظ آباد (خبرنگارشمائلہ) سکھیکی منڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں محلہ نور پورہ کے رہائشی منیر ممبرا کو گندم کے کھیتوں میں گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق منیر ممبرا صبح تقریباً 8 بجے اپنے مال مویشیوں کے لیے چارہ کاٹنے گیا تھا۔ وہ قریبی گاؤں پنڈی بلگن بخشا سے آیا اور کھیت میں چارہ کاٹ رہاتھاکہ دو نامعلوم افراد وہاں پہنچے۔ ملزمان نے انہیں زبردستی گندم کے کھیتوں میں لے جا کر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقامی افراد کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقتول کے اہل خانہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں