حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نئی نویلی دلہن کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا اور درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقتولہ روبی کی شادی 6 ماہ قبل عنصر علی ولد منظور سکنہ جوریاں سے ہوئی تھی۔ عنصر علی نے روبی کو دوآبہ نہروں کے جنگل میں لے جا کر قتل کر دیا۔
مقتولہ کی ہمشیرہ کی درخواست پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے روایتی انداز میں 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ درندہ صفت شوہر کی نشاندہی پر مقتولہ کی نعش جنگل سے برآمد کر لی گئی۔
قاتل شوہر عنصر علی نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو 1 ماہ قبل گھریلو ناچاقی کی وجہ سے قتل کیا تھا۔ گرفتار ملزم سے ڈی ایس پی صدر کی نگرانی میں تفتیش جاری ہے۔