پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام متحد قوم ،فاتح پاکستان سلوگن کے تحت ہفتہ آزادی کے پانچویں روز منگل کو بھی ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہا، لاہور میں آزادی کارواں، کراچی میں سمندر میں آزادی کشتی کارواں کا انعقاد کیا گیا، گلگت بلستان کے تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کی تقریبات ہوئیں، حیدرآباد میں طلبا سیمینار،چکوال میں پرچم تقسیم کیے گئے،اسلام آباد، فیصل آباد،ننکانہ صاحب، حاصل پور،وہاڑی سمیت دیگر شہروں میں تقریبات سے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی و ضلعی قائدین نے خطاب کیا
مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہفتہ آزادی کی تقریبات جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں،لاہور میں مزمل اقبال ہاشمی کی قیادت میں غازی روڈ سے آزادی کارواں کا آغاز ہوا جو فیروز پور روڈ سے ہوتا ہوا گجومتہ پر اختتام پذیر ہوا، اسلام آباد میں پی ڈبلیو ڈی سے آزادی کارواں کا انعام الرحمان، یاسر فاروقی کی قیادت میں آغاز ہوا،روات، ماڈل ٹاؤن ،سہالہ سے ہوتا ہوا جناح گارڈن کورنگ پاکستان ٹاؤن میں اختتام پذیر ہوا.پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام کیماڑی جیٹی پرجشن آزای معرکہ حق کی مناسبت سے کشتی ریلی کاانعقاد کیا گیا، کشتی ریلی میں اسکولوں کے استاتذہ اور طالب علموں کی بڑی تعداد شریک رہی،شرکا نے ہاتھوں میں سبزہلالی پرچم تھام رکھے تھے، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کی صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ گہرے پانیوں سے لیکر برف پوش پہاڑوں پرنعرہ تکبیراور سبز ہلالی ہرچم کو بلندکرنے والے کم نہیں ہیں۔ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دشمن کو بتارہے ہیں ہم ایک مضوط افواج رکھتے ہیں۔ مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیراہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے طلباء نے ریلی نکالی، ریلی میں شامل طلباء نے سبز ہلالی پرچم اور پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ پشاور کے جنرل سیکرٹری انعام اللہ کا کہنا تھا کہ ملک سے نفرت کی سیاست کو ختم کرکے اتحاد و اخوت کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں،مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پشاور کے صدر فتح اللہ کا کہنا تھا کہ طلباء کسی بھی تحریک کا ہراول دستہ ہوتے ہیں، ضلعی صدر مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ محمد ادریس نے یوم آزادی کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس میں کہاکہ 14 اگست کو کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ایک کلومیٹر طویل پرچم لہرائیں گے۔ کوئٹہ کی باہمت خواتین بھی مردوں کے ہمراہ قومی پرچم بلند کریں گی۔ دشمن کو یوم آزادی پر پیغام دیا جائے گا کہ بلوچ متحد ہیں اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وہاڑی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ ،صدر جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی،جمعیت اہلحدیث کے رہنما رانا حبیب الرحمان ضیا،ضلعی صدر رانا محمد شفیق و دیگر نے خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ سودی معیشت نے قوم کو تباہ کر دیا ہے،سودی معیشت کا خاتمہ کریں تبھی پاکستان عالمِ اقوام میں ایک روشن ستارہ بن کر ابھرے گا اور مستحکم ترین ملک بن جائے گا۔حاصل پور میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام عظیم الشان استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے،کانفرنس سے مفتی عبدالطیف،عمران لیاقت بھٹی، رانا سیف اللہ سیف،صفی اللہ کمبوہ و دیگر نے خطاب کیا.مسلم یوتھ لیگ شاہکوٹ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا، مسلم یوتھ لیگ کے صدر انجینئر حارث ڈار نے شجرکاری مہم میں شرکت کی اور اعلان کیا کہ ننکانہ میں پانچ ہزار درخت لگائے جائیں گے،
مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام گلگت زون ضلع استور کے گاؤں خود کشت میں تعلیمی اداروں میں ہفتہ آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں، ڈشکن میں بھی ہفتہ آزادی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی پرچم اٹھائے بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے، ضلع نوشہرو فیروز میں متحد قوم فاتح پاکستان مہم کے تحت فٹبال ٹورنامنٹ اردو پرائمری اسکول میں ہوا، بچوں میں مٹھائی، انعامات اور پاکستانی پرچم تقسیم کئے گئے. مسلم یوتھ لیگ چکوال کی جانب سے تحصیل چوک، چکوال میں خصوصی کیمپ لگایا گیا، جہاں شہریوں میں قومی پرچم تقسیم کیے گئے۔تقریب میں جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ چکوال عبداللہ نثار اعوان نے خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر قومی پرچم لگائے۔ مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کے زیرِ اہتمام نظریہ پاکستان طلباء سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو نظریہ پاکستان پر ڈاکومنٹری دکھائی گئی ۔فیصل آباد میں نورپور ملت روڈ پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام نکالی گئی ،آزادی ریلی میں عوام اور کارکنان نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔مسلم یوتھ لیگ ضلع جامشورو کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے المنظر ( دریائے سندھ) میں کشتی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام آزادی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، ضلعی سیکرٹری جنرل ثاقب مجید نے آزادی بائیک ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا، مرکزی مسلم لیگ ضلع حافظ آباد کے زیر اہتمام بھی آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر شیخ بلال ایڈووکیٹ نے کی،ریلی المنیب مرج ہال حافظ آباد سے روانہ ہوکر جلالپور بھٹیاں اور وہاں سے پنڈی بھٹیاں سے سکھیکی منڈی پر اختتام پذیر ہوئی ،مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد حسین آباد ٹاؤن کی جانب سے آٹو بھان روڑ پر آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی پرچم اٹھائے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.








