ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کی تقریبات جاری

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی شاہکوٹ میں ہفتہ شان رحمت العالمین کے تحت محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن خوانی، حدیہ درودوسلام اور نعت رسول مقبولﷺ کا اہتمام کیا گیا ۔ ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کے تحت منعقدہ محفل میلاد مصطفی ﷺ میںممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف،ڈی ایس پی سرکل، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر، میونسپل کمیٹی شاہکوٹ، ضلعی محکمہ جات کے افسران و اہلکاران کی کثیر تعداد نے عقیدت و احترام سے شرکت کی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف نے محفل میلاد مصطفی ﷺ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہفتہ شان رحمت العالمین کے انعقاد سے نوجوان نسل کو سیر ت مصطفی کی روشنی میں اپنے کردار کو سنوارنے کا موقع ملے گا ،حضور ﷺ کی سیر ت نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقوام عالم کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتر اصلاح کے لیے تعلیمات نبوی پر عمل کرنا دنیا و آخرت کی سرخروئی کا باعث ہے،دنیا میں امن انسانوں کو انصاف اور حقوق دینے سے ہی آئے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب زندگی گزارنے کا ایک سنہری اصول یہ ہے کہ ہم اپنے تمام امور میں رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کی پیروی کریں ،اس سے ہی دنیا و آخرت میں سرخروئی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ نے رنگ و نسل کی تمیز اور برتری کا معیارختم کر کے معاشرے میں عدل و انصاف کو رواج دیا اور عورتوں اور بچوں کو عزت دی جس سے ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہوسکا ۔علاوہ ازیں ضلعی محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام شان رحمت اللعالمینﷺ کے تحت ریلی کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیرآفیسر کاشف مختار عابد،تحصیل پاپولیشن آفیسر طاہر علی ،ریسکیو 1122کے اہلکاران ،علماءاکرام،مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شان رحمت اللعالمین ﷺکے تحت نکالی گئی ریلی میں آپ کی حیات طیبہ، سیرت النبی ﷺاور حضورپرنورﷺ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاءریلی نے خطابات کیے ۔شان رحمت اللعالمین ﷺ کے تحت نکالی گئی ریلی کاآغاز ننکانہ موٹروے انٹرچینج سے ہوا جوکہ محکمہ بہبودآبادی کے ضلعی دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Comments are closed.