ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ عقیدت و احترم اور مذہبی جوش وخروش سے منایاجارہا ہے۔

0
24

رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت العالمین عقیدت و احترم اور مذہبی جوش وخروش سے منایاجارہا ہے جس کے تحت ضلع بھر کے سکولوں ،کالجوں سمیت سرکاری دفاتروں میں بھی محافل میلاد مصطفیﷺ،نعتیہ اور تقریری مقابلہ جات کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت العالمین عقیدت و احترم اور مذہبی جوش وخروش سے منایاجارہا ہے جس کے تحت ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں ، کالجوں سمیت سرکاری دفاتروں میں بھی محافل میلادمصطفیﷺ،نعتیہ و تقاریری مقابلہ جات کا اہتمام کیا جارہا ہے،جبکہ تحصیل اور ضلعی سطح پر سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر نعتیہ اور تقریری مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جارہاہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ہفتہ شان رحمت العالمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گورونانک پوسٹ گریجویٹ کالج اور کیپٹن حسین نواز شہید ایم سی ہائی سکول ننکانہ صاحب میں تلاوت،نعت اورسیرت النبی ﷺ کے عنوان پر تقاریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری سکولوںاور کالجوں کے طلباءنے حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تلاوت ،نعت اورسیرت النبی ﷺ کے عنوان پر منعقدہ تقاریری مقابلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز حیدر علی ڈوگر،پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر ممتاز احمد،مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر نے خصوصی شرکت کی اور مقابلہ جات میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی سیر ت نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقوام عالم کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے ،حکومت پنجاب کے ہفتہ شان رحمت العالمین کے انعقاد سے طلباءو طالبا ت کو سیر ت مصطفی کی روشنی میں اپنے کردار کو سنوارنے کا موقع ملے گا۔ علاوہ ازیں کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی ہائی سکول ننکانہ صاحب میں مرکز کی سطح پر بھی تقاریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔تقریری مقابلے میں ہائی سکول فیصل آباد کے اساتذہ اکرام نے بطور ججز شرکت کی جن میں سید جعفر حسین شاہ،رانا ضمیر اور رانا الطاف حسین شامل ہیں۔سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر تقریر ی مقابلے میں مرکز کی سطح پر مختلف سکولوں کے بچوں نے تقاریر کیں اور حضور اکرمﷺ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی ۔سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر منعقدہ تقریری مقابلے میں کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی ہائی سکول ننکانہ صاحب کے طالب علم حافظ افضال احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کیڈٹ سکول واربرٹن سے محمد عبداللہ دوسرے نمبر پر رہے۔

Leave a reply