گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد۔

رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ کے تحت ضلعی انتطامیہ کی زیر نگرانی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیااسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سارہ لونی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا دامن مصطفی ﷺ کو مظبوطی سے تھاما جائے اور ناموس رسالت کے تحفظکے لیے ہرکوئی اپنا کردارادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سانگلہ ہل میں ہفتہ شان رحمت العالمین کے تحت محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن خوانی، حدیہ درودوسلام اور نعت رسول مقبولﷺ کا اہتمام کیا گیا ۔محفل میلاد مصطفی ﷺ میں اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سارا لونی نے خصوصی شرکت کی ۔ ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کے تحت منعقدہ محفل میلاد مصطفی ﷺ میں کالج ہذا کی طالبات،اساتذہ اکرام سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے عقیدت و احترام سے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سارا لونی نے محفل میلاد مصطفی ﷺ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے ایک مشعل راہ اور آپﷺ کی تعلیمات پر چلنا ہمارے لیے آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتر اصلاح کے لیے تعلیمات نبوی پر عمل کرنا دنیا و آخرت کی سرخروئی کا باعث ہے،دنیا میں امن انسانوں کو انصاف اور حقوق دینے سے ہی آئے گا۔ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سار ا لونی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ہفتہ شان رحمت العالمین کے انعقاد سے طلباءو طالبا ت کو سیر ت مصطفی کی روشنی میں اپنے کردار کو سنوارنے کا موقع ملے گا ،حضور ﷺ کی سیر ت نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقوام عالم کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے ۔اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سانگلہ ہل و دیگر شرکائے محفل نے خطاب کیے اور نبی کریم ﷺ کے اخلاق ،سیرت النبیﷺ اور اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی۔

Comments are closed.