نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 64 افراد جاں بحق اور 117 زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں 23 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ان میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔ سوات وادی میں اچانک آنے والے سیلاب کے باعث گزشتہ ہفتے 14 افراد بہہ گئے تھے۔ادارے کے مطابق پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 11 بچے شامل ہیں۔ سندھ میں 15 جبکہ بلوچستان میں 5 افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی: بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 4 دہشت گرد عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی بحالی، حکومتی اتحاد کو واضح برتری حاصل
سندھ میں مون سون کا آغاز، کراچی سمیت کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی
وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان روانہ ہوں گے