حیدرآباد میں پریٹ آباد گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ،
ڈپٹی کمشنر حیدر آباد زین العابدین نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی کے دو اسپتالوں میں 3 زخمی زیر علاج ہیں جبکہ سول اسپتال حیدر آباد میں 11 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ واضح رہے کہ 30 مئی کو پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 62 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔
حیدر آباد ؛سلنڈر دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے
