وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کیلئے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں،عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں-

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا، سیکرٹری مذہبی امور سید عطاء الرحمان سمیت اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی، حاجی کیمپوں میں ویکسن کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں، عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں۔

بنگلہ دیش کو شکست،پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

شرکا اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا، کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا، رحیم یارخان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔

پی ایس ایل10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

وفاقی وزیر مذہبی امور کو بتایاگیاکہ عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین،ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔

Shares: