حاجی ظفر لغاری کے انتقال سے پیپلزپارٹی ایک مخلص سیاستدان سے محروم ہوگئی ،سید ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ،مذہبی امور اور جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے سابق وفاقی وزیر حاجی ظفر علی خان لغاری کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت سوگواران ایم این اے عرفان لغاری، عمران لغاری , قمبر لغاری اور لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حاجی ظفر لغاری پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تھے انکے انتقال سے پیپلزپارٹی ایک تجربہ کار اور مخلص سیاستدان سے محروم ہوگئی ان کے انتقال سے سیاست میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، صوبائی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Comments are closed.