رواں برس حاجیوں کو کرونا سے بچانے کیلئے قواعد و ضوابط جاری

رواں برس حاجیوں کو کرونا سے بچانے کیلئے قواعد و ضوابط جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے حج سےمتعلق صحت ضوابط جاری کردیے

ضوابط مسجدالحرام،منیٰ،عرفات،مزدلفہ اورقیام طعام سےمتعلق جاری کیےگئے،28 ذی القعدہ سے12ذی الحجہ تک منی، مزدلفہ،عرفات میں بغیراجازت جانامنع ہوگا،حج کیلیے آئےافراداورحج کرانےوالوں کوحفاظتی ماسک اوردستانےپہنناہوں گے

سرکےبال تراشنے،مونڈھنے،داڑھی بنانیوالے ایک دوسرے کےآلات استعمال نہیں کرسکیں گے،لفٹ استعمال کرتے وقت سماجی فاصلہ رکھنا ہو گا،باجماعت نمازکی اجازت ہوگی تاہم نمازکےدوران ماسک پہننالازمی ہوگا،نمازی ایک دوسرے سے دومیٹرفاصلےکی پابندی کریں گے ،پانی پینےیازمزم کیلیےڈسپوزیبل بوتلیں،ڈبےاستعمال کیےجائیں گے، کھانےپینےکےبرتن دوبارہ استعمال کرنےکی اجازت نہیں ہوگی

بسوں میں مسافروں کی تعداد متعین ہوگی،پورےسفرکیلیےہرحاجی کی نشست متعین ہوگی،کسی بھی حاجی کو بس میں کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی،مسافروں کوبس میں سفرکےدوران ماسک اتارنےکی اجازت نہیں ہوگی،میدان عرفات اور مزدلفہ میں مخصوص مقامات پر قیام کی پابندی کرنا ہوگی،عبادت کے دوران حاجیوں کو ماسک اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی،حاجی حضرات کو بند پیکٹوں والے کھانے پیش کیے جائیں گے،طواف کے لیے مطاف جانے والوں کی قافلہ بندی ہوگی،طواف کے دوران کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا

صفا و مروہ کی سعی ہرمنزل سےہوگی،سعی کےدوران سماجی فاصلےکی پابندی کرناہوگی،خانہ کعبہ یا حجر اسود کو چھونا منع ہوگا، آب زمزم کے کولرز کے پاس جمع ہونامنع ہوگا،مسجد الحرام میں کھانے کی اشیا لانے پر پابندی ہوگی،مسجد الحرام سےقالین اٹھالیےجائیں گے ،اپنی جائےنمازاستعمال کرنےکی تاکیدکی جائےگی،جمرات کی رمی کے لیے پیک شدہ کنکریاں فراہم کی جائیں گی

Comments are closed.