حاجیوں کو مشکلات کیوں پیش آئیں؟ وزارت مذہبی امور نے دیا "انوکھا” جواب
حاجیوں کو مشکلات کیوں پیش آئیں؟ وزارت مذہبی امور نے دیا "انوکھا” جواب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حاجیوں کی مشکلات سے متعلق سینٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا، سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے،
اجلاس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے حاجیوں کو مشکلات کے بارے میں تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 2019میں پاکستانی حاجیوں کو مشکلات پیش آئیں، مشکلات کے حوالے سے فوری طور پر سعودی حکام کو آگاہ کیاگیا،ٹرانسپورٹ،خیمےاورخوراک کی ذمہ داری سعودی حکومت پر عائد ہوتی ہے
حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم
حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک
حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان
ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج
واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے رواں سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال حج مزید مہنگا ہو گا، سعودی عرب میں ٹیکسز پر ٹیکسز کے نفاذ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ سستا حج کرا سکیں لیکن اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال حج مزید مہنگا ہو گا۔ حج اور کرتارپور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور ایک راہداری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں
حج مہنگا کیوں؟ قائمہ کمیٹی نے اٹھائے سوالات، وزیر مذہبی امور کی اجلاس میں عدم شرکت