مزید دیکھیں

مقبول

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت میں اضافہ بدستور جاری ہے...

جنوبی وزیرستان:رستم بازار میں دھماکا،3 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں کڑیکوٹ...

تین دن میں 200 معصوم بچوں سمیت 591 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سےفلسطینی عوام پر بمباری، زمینی حملوں...

حج 2025 کیلئے سعودی حکومت کی لازمی شرط

جدہ : سعودی حکومت نے حج 2025کے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قراردے دی۔

باغی ٹی وی: سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق حج میں تمام شہریوں اورغیرملکیوں کومیننجائٹس ویکسین لگوانا ہوگی، ویکسی نیشن کے بغیر کسی کو بھی حج کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی، بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی، دوران حج متعد ی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک اور سعودی وزیرحج ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے حج معاہدے 2025 پردستخط کیے جس کے تحت ایک لاکھ79 ہزار 210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گےسعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اے آر رحمان کو دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت خاندانی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فلمساز کا انکشاف

حج آسان اورآرام دہ بنانےکے لیے 20 ،25 دن کامختصرحج پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور نرخ بھی کم ہوں گے،عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کے لیے رہائش کےانتخاب کی سہولت ہوگی، زائرین کو ایک بیگ ملےگا جس میں پاکستانی پرچم اور شناخت کے لیے کیوآرکوڈ ہوگا۔

طلاق اور دوسری شادی کے بعد شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کیا، اظفر علی