وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جو 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گا۔
وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ نے بتایا کہ ہفتے کے روز وزارت نے آئندہ سال کے حج کے لیے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرلیا تھا، جس میں 71 ہزار سے زائد درخواستیں آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئیں، دوسرے مرحلے میں جو آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا غیر رجسٹرڈ خواہشمند عازمین بھی اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، درخواستوں کی وصولی کا عمل وزارت کے آن لائن پورٹل اور مقررہ بینکوں کے ذریعے جاری رہے گا، اوورسیز پاکستانی بھی مقررہ بینکوں کے ذریعے اپنے قریبی رشتہ دار کے توسط سے حج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو لوگ بیرونِ ملک مقیم ہیں، انہیں پاکستان پہنچنے پر اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔
عمران خان کا گھر”بنی گالہ”خریدنے کے خواہشمند سامنے آئیں،نیلامی کا اشتہارجاری
گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ نے باضابطہ طور پر حج پالیسی 2026 کی منظوری دی تھی، جس میں حج سیزن کے لیے اہم طریقہ کار، مالی اور لاجسٹک اقدامات بیان کیے گئے تھےوفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا کوٹہ مختص کیا ہے، (ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری اسکیم کے تحت اور 60 ہزار نجی آپریٹرز کے لیے) جو سعودی حکام کی حتمی منظوری سے مشروط ہے،سرکاری اسکیم میں روایتی 38 تا 42 روزہ پیکج کے ساتھ ساتھ مختصر 20 تا 25 روزہ آپشن بھی دیا جائے گاتخمینی اخراجات 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہوں گے، جو سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر منحصر ہوگا۔
پاکستان سےخلیجی ممالک تک پہلی فیری سروس کیلئے کنسلٹنٹ کا تقرر