پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کہا ہے کہ حج انتظامات کےلئے خادم الحرمین سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزارت حج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت ہر سال لاکھوں ضیوف الرحمان کے لیے خدمات کا معیار پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل صرف کرتی ہے ۔ سعودی عرب کی وزارت حج نے دیگر محکمہ جات کیساتھ مل کر اس سال 1445ھ کے حج سیزن کے لیے اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 10 لاکھ عازمین حج کی آمد کے لیے تمام حفاظتی ، سروسز، حجاج کے گروپوں کو کنٹرول کرنے اور ان کی نقل و حمل کے منصوبے اور حجاج کرام کی مہمان نوازی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے منی، مزدلفہ اور عرفات کے عظیم ترقیاتی منصوبوں کی بدولت ضیوف الرحمان کو مناسک حج کی ادائیگی میں بہت آسانیاں اور سہولتیں پیدا ہوگئی ہیں ۔ ضیوف الرحمان اطمینان و سکون کے ساتھ حج ادا کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سعودی سفیر سعادت الاستاذ نواف بن سعید المالکی بھی خادم الحرمین الشریفین کے ہدایات کے مطابق پاکستانی حجاج ومعتمرین کے لیے ہر طرح کی سہولیات ا ور آسانیاں پیدا کرنے کےلئے کشاں رہتے ہی ااور حقیقی معنوں میں خادم الحرمین الشریفین کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہیں، ہم پاکستانی عوام کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، سعودی حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے شکرگزار ہیں اور ان کی کوششوں کو تحسین کی نظر دیکھتے ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی جہاں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ہیں اسی طرح وہ سعودی عرب میں بھی پاکستان کی سفارت کاری کا حق ادا کرتے ہیں جس پر پاکستانی قوم سعودی سفیر کی کوششوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔