لاہور: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی-
باغی ٹی وی : لاہور میں نیوز کانفرنس میں سردار یوسف نے کہا کہ 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے-
وفاقی وزیر نے کہا کہ حج، عمرے کا عقیدے کے ساتھ تعلق ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، حجاج کو ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں بزر گ حضرات کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے گا ، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تربیت دی جائے گی، ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی،حجاج کی سہولت کےلئے میڈیکل مشن، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات بہتر کیے ہیں، یہ انتظامات سعودی حکومت خود کرتی ہے، مجھے یہ آج تک اطلاع نہیں ہے کہ کسی حاجی نے بھیک مانگی ہو۔
خطرناک ہتھیار افغانستان میں بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،اقوام متحدہ
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی افسر ذمہ داری سے کام کرتا ہے تو یہ ہمارا عقیدہ بھی ہے، یہی وجہ ہے جب میں پہلے 2013 سے 2018 تک وزیر رہا، ہماری کوشش تھی کہ عام فرد حج کرسکے، اب انٹرنیشنل سطح پر حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے، شاٹ ٹرم، 21 سے 22 روز کےلئے ہوتا ہے وہ 11 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہو گا، جو پیسے بچ جاتے ہیں وہ حاجی کو واپس کردیئے جاتے ہیں یہ حاجیوں کا حق ہے ان کو واپس دینا، باقی 2 مہینے باقی رہ گئے ہیں، حاجیوں کے لئے اچھے انتظامات ہوں گے، وہاں سعودی حکومت بہتر سے بہتر انتظامات کرتے ہیں۔
بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک