وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025کا باضابطہ اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری اور نجی اسکیم کےتحت حج کوٹہ 50،50 فیصد ہے، 12 سال سےکم عمر بچوں کو حج کی اجازت نہیں دی جارہی۔گزشتہ سال حج انتظامات بہت بہترین تھے، حج اتنظامات کے سلسلے میں تیاریاں پوری کررہےہیں،وفات کی صورت میں حاجی کے لواحقین کو 20لاکھ روپے امداد اور زخمی ہونیوالے حجاج کو بھی معاوضہ ادا کیا جائے گا۔عازمین حج کیلئے حج رقم کی قسطوں کا نظام متعارف کرارہے ہیں، پہلی بار حج پر جانے والوں کو ترجیح دی جارہی ہے تاہم بیماراورمتعدی امراض میں مبتلاافراد رواں سال حج پر نہیں جاسکیں گے۔چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کوٹہ واپس نہ کیاجائے ، اسپانسرڈاسکیم کا رہ جانیوالا کوٹہ عام عازمین کو منتقل کیاجائےگا اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ 5ہزار مقرر کیاجارہاہے۔ حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپےسے 11لاکھ 75ہزار روپےتک ہوگا ، حجاج کرام کو ایک لاکھ واپس کرنا تھے وہ بھی جلد واپس کردیں گے۔حج کی رقم 3 اقساط میں جمع ہوسکے گی ، درخواست کیساتھ 2 لاکھ ،نام نکلنے پر 4لاکھ اور بقیہ حج پرجانے سے پہلے جمع کرانا ہوں گے۔،وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ 10فروری کےبعدنہ جانےکی صورت میں بقیہ رقم واپس نہیں ہوگی تاہم درخواست گزار کا انتقال ہوگیا تو مذکورہ بالاکٹوتی نہیں کی جائےگی،درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ سے قبل پیسے واپس لینے پر کٹوتی نہیں ہوگی، قرعہ اندازی کے بعد پہلی قسط واپس لینے پر 50 ہزار روپے کٹوتی ہوگی، تیسری قسط جمع نہ کرانےکی صورت میں 2 لاکھ روپے کٹوتی ہوگی۔
سندھ حکومت نے اسٹیل مل بحال کیلئے روس سے رابطہ کر لیا
کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار