رواں برس پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ کے صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں، جب کہ 17 اکتوبر کی شب وزارتِ مذہبی امور کا پورٹل بند کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ 17 اکتوبر تک جاری رہے گی، اس کے بعد مزید بکنگ ممکن نہیں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ حج اسکیم میں 16 ہزار نشستیں دستیاب ہیں جبکہ اب تک 44 ہزار عازمین اپنی بکنگ مکمل کر چکے ہیں۔ سعودی وزارتِ حج کے احکامات کے تحت بکنگ کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ وزارتِ مذہبی امور نے تمام نجی حج آپریٹرز کو بروقت بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، ساتھ ہی عوامی آگہی مہم چلانے کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ مقررہ مدت کے اندر تمام بکنگز مکمل کی جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی لانے کے لیے نجی آپریٹرز کو تحریری ہدایات بھی جاری کر چکی ہے۔
غزہ امن کانفرنس: اسحٰق ڈار کی امریکی و ترک وزرائے خارجہ سے ملاقات
چین سے آنے والےپانی پر بھارت کا 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ
علی امین کا استعفیٰ منظور ہونے تک اسمبلی اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا: رانا ثناء اللّٰہ
ہالینڈ میں پاکستانی سفیر سے باغی ٹی وی کےسینئر تجزیہ کار شہزاد قریشی کی ملاقات








