حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کوعوام نظرنہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔ عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے۔

ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔ 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا، ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی۔ کامیاب جلسے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے بہت قربانی دی۔یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں نے خلوص کا مظاہرہ کیا،مشکل حالات میں قاسم باغ تک پہنچے۔ آج بھی کہتاہوں حکومت ناکام اور نااہل ہے ،ہم کسی سے گھبرائے نہیں۔ آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے ہوگی۔ اجلاس میں تمام زمینی حقائق پر غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی کو کشمیر دے دیا اب اسرائیل کو فلسطین دے رہے ہیں۔ قبلہ اول امانت ہے اور اسے حضرت عمرؓ نے حاصل کیا۔ امت کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنی چاہیے۔آج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔

Comments are closed.