3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے وفاقی حکومت توہین عدالت کر رہی ہے،مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری سے متعلق فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 مارچ کو ہو گا،عدالت نے استفسار کیا کہ گزشتہ اجلاسوں میں مردم شماری سے متعلق فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا؟ حکومت کو آئے 3 سال گزر گئے مردم شماری کا فیصلہ نہیں ہوا،کیا یہ بات حکومت کی نااہلی کو ظاہر نہیں کرتی ؟مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے فیصلے خفیہ کیوں رکھے جاتے ہیں؟
کیریئر تو 65 سال کی عمر میں ختم ہوجائے گا شہرت قبر تک ساتھ چلے گی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل
چاہتا ہوں کہ سب کھل کر سامنے آئے، میں پبلک میں شرمندہ ہونے کو تیار ہوں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ
ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم
حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت فیصلے خفیہ رکھے گی تو شکوک و شبہات پیدا ہونگے،مردم شماری پورے ملک کا ڈھانچہ ہے،ملک میں جنگی حالات تو نہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس جلدی نہیں بلایا جاسکتا،حکومت ملک چلانے کی اہل نہیں ہے یا فیصلے کرنے کی؟ دو ماہ سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کیوں نہیں ہوا؟ پاکستان چلانے کی بنیاد ہی مردم شماری ہے، کیا مردم شماری کے نتائج جاری کرنا حکومت کی ترجیح نہیں؟ تین صوبوں میں حکومت کے باوجود کونسل میں ایک فیصلہ نہیں ہو رہا، عدالتی حکم کے باوجود اجلاس ملتوی ہونا آئینی ادارے کی توہین ہے، اب تو ویڈیولنک پر بھی اجلاس ہوسکتا ہے، مردم شماری 2017 میں ہوئی تھی چار سال گزر گئے، کیا ملک میں اس انداز میں حکومت چلائی جائے گی؟ عوام کو علم ہونا چاہیے کہ صوبے کیا کر رہے ہیں اور وفاق کیا کر رہا ہے؟ وفاقی حکومت کی3 صوبوں میں حکومت ہے،سندھ کے علاوہ کوئی صوبہ وفاقی حکومت کے فیصلوں سے اختلاف نہیں کرتا،صوبوں کو بلائیں اور مردم شماری کا ہاں یا نہ میں فیصلہ کریں،
جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریسی ختم کریں،حکومت اپنے معاملات اور فیصلوں میں سیکریسی کو ختم کرے،