باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے آج دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں،
فیاض الحسن چوہان نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا کہ حکومت منظور پاپڑ فروش جیسے کرداروں سے خیرات نہیں لے رہی،پنجاب میں کوروناکیسز کی تعداد 5.39 سے کم ہو کر 0.74 فیصد تک آ گئی،آج پاکستان وینٹی لیٹرزاور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے، پنجاب میں 9بڑے اسپتالوں کی تعمیر کا کام جاری ہے،
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین حکومت کے لیے روزانہ کروڑوں کی کرپشن نہیں کر رہے، نارووال کے ارسطو کو دکھ ہے انہیں تنقید کا موقع نہیں مل رہا,ن لیگ نے کام کیا ہوتا توباہر بیٹھ کر مستقبل کے صیغوں میں بات نہ کرتے، محکمہ صحت کا بیڑہ غرق کرنے والے دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں،پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز میں کمی آئی،آج پاکستان طبی حفاظتی سامان بنانے میں خود کفیل ہے
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آتے ہی 14 ہزار ڈاکٹرز اور 18 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھرتی کیا،پنجاب کی کورونا ٹیسٹنگ کیپسٹی16ہزارروزانہ سےزائدہوگئی ہے،








