حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی، پٹرولیم مصنوعات پرخاموشی سے ٹیکسز بڑھا دئیے

دستاویزت کے مطابق پیٹرول پر45 روپے 85 پیسے فی لٹر ٹیکس، لیوی، ڈیوٹیز عائد ہے، پیٹرول کی قیمت خرید 35.73 روپے، قیمت فروخت 81.58روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ڈیزل کے پر 49.11 پیسے فی لٹر ٹیکس، لیوی اور ڈیوٹیز عائد کی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت خرید 30 روپے99 پیسے، قیمت فروخت 80 روپے 10 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کے ایک لیٹرپر پیٹرولیم لیوی میں 14 روپے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 15.49روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لٹر کردی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 11 روپے 64 پیسے سیلز ٹیکس الگ سے عائد ہے، حکومت نے مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی بڑھاکر کر 18روپے 2 پیسے کردی، لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بڑھاکر 11 روپے 18 پیسے کردی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی سپلائی کاسٹ 30 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 3 روپے 12 پیسے ڈیلر مارجن عائد کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے وصول کیا جارہا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر آئی ایف ای ایم 1 روپے 54 پیسے وصول کیا جا رہا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 60 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، پٹرول پر لیوی 17.16 روپے سے بڑھاکر 23.76 روپے کردی گئی۔ پیٹرول کے فی لیٹر پر 11 روپے 85 پیسے سیلز ٹیکس الگ سے عائد ہے۔

دستاویز کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر سپلائی کاسٹ 35 روپے 73 پیسے بنتی ہے، پٹرول کے فی لیٹر پر 3 روپے 70 پیسے ڈیلر مارجن وصول کیا جارہا ہے، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے وصول کیا جارہا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر پر آئی ایف ای ایم 3 روپے 73 پیسے وصول کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی،

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو پیغام میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے ،آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلاتاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے.

وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ،وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہر صورت قیمتیں کم کرائیں بصورت دیگر ایکشن لیں

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کے حکم کے بعد خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے

قبل ازیں 24 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام اور مختلف شعبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 15 روپے کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔وفاقی حکومت نے 29 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی تھی۔

Shares: