حکومت عوام کے مسائل کے حل کےلیے سنجیدگی سے اقدامات کرے گی، عطا تارڈ

Attaullah Tarar

وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سنجیدہ اور چند افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کےلیے سنجیدگی سے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کچھ دیر بعد کابینہ ارکان سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔عطا تارڑ نے بتایا کہ ہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے، معاشی مشکلات کے خاتمے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ہمیں حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے، ملکی معیشت میں بہتری لانی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ سے خطاب کریں گے تو تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

Comments are closed.