حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

kamal mqm

ایم کیو ایم کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 1400 ارب روپے پورے پاکستان کو ترقی دینے کیلئے رکھے ہیں، آئی پی پیز کو دینے کیلئے 1700 ارب رکھے گئے یہ مینجمنٹ نہیں چل سکتی،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی اکانومی کو اتنا گہرا زخم ہے کہ ایک عام آدمی اس سے اٹھ ہی نہیں سکتا، نتیجتا بجلی مہنگی ہو گئی، جس کی وجہ سے ملک کی صنعتیں بند ہو رہی ہیں، ایکسپورٹر بتا رہے ہیں کہ ہم کیسے کاروبار کریں، 25 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے، انڈسٹریز کے لوگ یہاں‌موجود ہیں، جو پریشان ہیں، انکے پاس کالیں آ رہی ہیں کہ کیسے ان حالات میں کاروبار کریں،ہم ویسے نہیں بول رہے ہوا میں تیر نہیں چلا رہے، یہ پاکستان کے وزیراعظم کے لئےہے،لوڈشیڈنگ، بجلی کے بلوں کا مسئلہ نہیں پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہو گیا ہے،یہ پاکستان کی سلامتی کو گہرا زخم لگا ہے، پاکستان کی سلامتی کوخطرہ ہو گیا ہے، پاکستان نہیں چل رہا، بغیر بجلی کے ایک آدمی مر رہا کوئی مسئلہ نہیں، کاروبار بند ہو رہاکوئی مسئلہ نہیں، اگر ہمارے مرنے سے پاکستان بچ رہا ہوتا تو ہم جانیں دے دیتے، یہ کسی بھی دہشت گردی سے بڑا مسئلہ ہے، اس بات کا افسوس ہے کہ اس مسئلے سے 24 کروڑ لوگ متاثر ہیں ٹھیلے والا بھی اور انڈسٹری والا بھی متاثر ہے، دس دن میں دوسری بار یہ کہہ رہا ہوں، یہ سیاست نہیں ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، ایم کیو ایم حکومت وقت کو آواز لگا کر کہہ رہی ہے کہ سارے کام چھوڑ کر کے ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے اس مسئلے کو حل کریں، پاکستان روز نیچے جا رہا ہے،یہ حل نہیں کہ بجلی بند کر دیں، پیسے بڑھا دیں، ایک یونٹ بجلی کا بل انڈسٹری کو 34 روپے آ رہا ہے جس میں بجلی کی قیمت ساڑھے آٹھ روپے ہے، کرپشن، بجلی چوری کو جمع کرنے کا جب بل بناتے ہیں تو 34 روپے ہو جاتے،

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سیلری والے طبقے پر ٹیکس بڑھتے جا رہے ہیں، گالم گلوچ کا ٹورنامنٹ چل رہا ہے مگر میں یہاں کسی کی تذلیل کے لیے نہیں بیٹھا، ہمارے ہاں بجلی مہیا کرنے والے 20 ادارے ہیں، 19 سرکاری اور ایک نجی ہے، ہر کوئی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگا ہوا ہے، آج بجلی نہیں ہے لیکن بل آرہے ہیں، پاور سیکٹر سے متعلق مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں،پورے خطے میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے، حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔

جہاں کام ہوتا وہاں حکومت کو اشتہار لگا کر بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی،مصطفیٰ کمال

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

Comments are closed.