پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کی جانب سے بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

حافظ خالد نیک نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔حافظ خالد نیک نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں۔بلوچستان میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے. آئے روز بلوچستان میں ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں.بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے سیاسی یکجہتی ، اتحاد کی ضرورت ہے. وطن عزیز کے دشمن بلوچستان میں اس طرح کی دہشت گردی کی کاروائیاں کر کے سی پیک سمیت ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں. ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرے.

حافظ خالد نیک کا مزید کہنا تھا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ پاکستان میں امن ہو گا تو ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔وفاقی و صوبائی حکومت اس طرح کے واقعات کا سدباب کرے اور بلوچستان میں قیام امن کے لئے اقدامات کرے.

Shares: