حکومت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدرنور خان بھابھہ اور جنرل سیکرٹری علی رضا دریشک کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلقہ امور،سیاسی معاملات اور جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کے لئے منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی،

وزیراعلیٰ پنجاب عٍثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدوں کی منظوری دے دی ہے- تحریک انصا ف کی حکومت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں -ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کو نظر انداز کیا- سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے۔ سابق دور میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کو ذاتی تشہیر کے منصوبوں پر خرچ کیاگیا- ہم نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کی رنگ فنسنگ کی ہے- جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کسی دوسرے منصوبے یا شہر کو منتقل نہیں کئے جاسکتے-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے عہدیداران کو پورا احترام ملے گا- پارٹی عہدیداران کا ہر جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا- پارٹی عہدیداران کی عزت میری عزت ہے- ہمارا ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کیلئے وقف ہے۔ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔ آپ سے ملاقاتوں اورمشاورت کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ آفس کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں۔ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے سر کا تاج ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں تحریک ا نصاف جنوبی پنجاب کے نا ئب صدورمیاں فرزند علی،نعیم وڑائچ،سیکرٹری جنرل سہیل خان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مصدق شاہ اور دیگر شامل تھے- رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چوہدری اور گڈ گورننس کمیٹی کے سیکرٹری کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس بھی اس موقع پر موجود تھے

وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر خارجہ کی ملاقات،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بارے اہم پیشرفت

Leave a reply