مزید دیکھیں

مقبول

حکومت کشمیر کے لیے واضح پالیسی بنائے،مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہو گا،باجوہ ڈاکٹرائن ختم کرکے حکومت کو کشمیر کے لیے واضح پالیسی بنائے، کشمیر کے لیے آواز بلند کرنا دہشتگردی نہیں، کشمیر کی آزادی قریب ہے، افغانستان میں امریکہ کی شکست، بھارت کے لیے نوشتۂ دیوار ہے، بنگلہ دیش میں بھارت نواز حکومت کی ناکامی، غزہ میں اسرائیل کی شکست بھارت کے لیے وارننگ ہے،

ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید ،سیکرٹری جنرل لاہور مزمل اقبال ہاشمی،افلاطون جکھڑ و دیگر نے ایجرٹن روڈ پر مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یکجہتی کشمیر کانفرنس میں زندہ دلان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔شرکامقررین کے خطابات کے دوران،عوام کا ایک ہی نعرہ ہم کشمیری ہیں کشمیر ہمارا ہے،نعرے لگاتے رہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے یکجہتی کشمیر جلسہ میں ملی رکشہ یونین، ملی لیبر فائونڈیشن نے بھی شرکت کی، اس دوران پختون فلاحی جرگہ کے رہنماؤں نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا بھی اعلان کیا،

یکجہتی کشمیر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت ساری دنیا کشمیر کے مسئلہ کو جانتی ہے۔اقوام متحدہ سے گزارش کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں،اگر دنیا سے ظلم کو ختم کرنا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آزادی کے حصول کے لیے قربانیاں پیش کیں،انسانی حقوق کی سب سے بڑی تذلیل مقبوضہ کشمیر میں ہوتی نظر آرہی ہیں۔انڈیا آج بلوچستان میں بدامنی کی فضا پیدا کررہا ہے۔2013 کے بعد مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا۔کشمیریوں کو اگر حق نہ دیا گیا تو دنیا سے امن ختم ہو جائے گا،کشمیریوں کے لیے نکلنے والی تمام جماعتوں اور عوام پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان کا حق بنتا ہے کہ شہہ رگ کو آزاد کروائیں ،مودی کو پیغام دیتے ہیں کہ جلد کشمیر تیرے ہاتھوں سے نکلتا نظر آئے گا

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو باور کروانا چاہتے ہیں ہم آپ کو بھولے نہیں ہیں۔کشمیری عوام جس انداز سے پاکستان کے ساتھ کھڑے پاکستان بھائی بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسلام کے مطابق ہندوؤں کو بھی ان کا حق ملنا چاہیے لیکن کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں۔مودی کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ کشمیر پر فوجی قبضہ قائم رکھے۔میرے والد حافظ محمد سعید صرف کشمیر کے لیے 2000 دن سے قید ہیں،ہندستان کا کشمیر پر قبضہ ختم ہوتا نظر آئے گا، دنیا جلد منظر نامہ تبدیل ہوتی دیکھے گی۔باجوہ ڈاکٹرائن کو ملک سے ختم کرکے حکومت کو کشمیر کے لیے واضح پالیسی بنانی ہوگی۔ پاکستان سے کشمیر کاز میں ابہامات کو ختم ہونا چاہیے۔کشمیر کاز کے لیے ایک مضبوط آواز حافظ سعید پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔پوری دنیا کو پیغام دیتا ہوں کشمیر کے لیے آواز بلند دہشتگردی نہیں ہے

جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ عام یاسین ملک ،میر واعظ عمر فاروق بھائیوں کا ہے،پاکستان کے سیاستدانوں نے غلطیاں کی ہونگی تاہم پاکستان میں آج بھی ایک ایسے لوگ موجود ہیں جو کشمیریوں کا درد رکھنے والے ہیں،کشمیر کی باری آتی ہے تو اقوامِ متحدہ کی عدالت اور قانون کہاں جاتا ہے،تجارتی منڈی کے اوپر کشمیریوں کا انصاف قربان کیا جارہا ہے،اقوامِ متحدہ کو کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لو آج پورا پاکستان کشمیریوں کے حق کے لیے کھڑا ہے۔جب کوئی کمزور اپنے حق کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو حق لیکر رہتا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کشمیریوں کا سودا نہیں ہونے دے گی ،ہمارے منشور کا حصہ کشمیر کی آزادی اور کمزور کی آواز بننا ہے

نائب صدر لاہور کینٹ بار ایسوسی ایشن افلاطون جکھڑ کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتنا بڑا پنڈال سجایا ،آج حق بنتا ہے کہ کشمیریوں کو اپنی محبت کا پیغام پہنچائے کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ ہے۔کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan